ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش، 100 کے قریب علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش، 100 کے قریب علاقوں میں سیلاب کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش ہوئی ہے، جس سے ملک کے تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے 98 سیلاب وارننگ اور 158 فلڈ الرٹس جاری کیے۔ 

برطانیہ کے نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی کے مطابق حالیہ بارشوں سے سیلاب کے باعث کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔