ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب ٹیچرز یونین نےمطالبات کی منظوری تک سیکریٹریٹ چوک میں دھرنا دے دیا  

 پنجاب ٹیچرز یونین نےمطالبات کی منظوری تک سیکریٹریٹ چوک میں دھرنا دے دیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صوبے بھر سے آئے پنجاب ٹیچرز یونین کے تمام اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک سیکریٹریٹ چوک میں دھرنا دے دیا ۔مظاہرے میں پنجاب بھر کی خواتین اساتذہ بھی شریک ہوئیں۔

مظاہرین  کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا،  پنجاب ٹیچرز یونین کے مظاہرے میں شریک اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ پر ملازمین کو مستقل کیا جائے ، لیو انکیشمنٹ کا پرانا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے،فیملی پنشن کے پرانے رولز بحال کیے جائیں۔

مظاہرین  نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اور لیو انکیشمنٹ بحال کی جائے، رول 17-اے کو فوری طور پر بحال کر کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ٍ