سٹی 42: پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام لاہور میں کل خواتین کے لیے مفت ریفری کورس کا انعقاد ہے ۔
پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن (PWLA) کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے ایک خصوصی ویٹ لفٹنگ ریفری کورس 2026 کل، بروز بدھ 11 فروری کو نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔اس کورس کا مقصد کھیلوں کی ریفرینگ میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینا اور ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں تکنیکی معیار کو بہتر بنانا ہے جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
پروگرام کی اہم تفصیلات
خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے اس کورس میں شرکت بالکل مفت رکھی گئی ہے۔اس کورس کی کوآرڈینیٹر مس نزہت جبیں (چیئرپرسن PWLF) ہیں، جبکہ کورس ڈائریکٹر کے فرائض جناب حافظ عمران بٹ (صدر پاکستان ویٹ لفٹنگ ریفری ایسوسی ایشن) سرانجام دیں گے۔
یہ اقدام پاکستان میں خواتین کھیلوں کی آفیشلز کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ریفرینگ کے لیے ضروری مہارت اور سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
