سٹی42: ڈی ایچ اے کے علاقے میں لمز یونیورسٹی کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 44 سالہ عارف کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔