ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے 

 وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم 2 روزہ  سرکاری دورے پر  پاکستانی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے 
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار،  وفاقی وزراء خواجہ اصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں.