ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی؛ سعودی حکومت 

 عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی؛ سعودی حکومت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کریں اور اس کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد یا اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا اور عمرہ زائرین کو کسی بھی ممکنہ وبائی خطرے سے محفوظ رکھنا ہے۔