قیصر کھوکھر:وزیر اعلیٰ نے ای لائبریری بنانے کی منظوری دے دی
اس لائبریری پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی،یہ ای لائبریری ڈیجیٹل لائبریری کے طور پر کام کرے گی،محکمہ آرکائیو نے پی سی ون پی اینڈ ڈی کو بھیج دیا ہے،پی سی ون کی منظوری کے بعد یہ لائبریری پر کام شروع ہو جائے گا
اس لائبریری میں فری رسائی ہوگی،تمام کتابیں ای لائبریری پر موجود ہونگی،کتاب اور کاغذ کا استعمال ختم ہو جائے گا،کتابوں کی پرنٹنگ ختم ہو جائے گی،تمام کتابیں ای لائبریری پر لکھی جائیں گی
واضح رہے شہباز شریف کے دورِ وزارت اعلیٰ میں بھی پنجاب میں ای لائبریریاں قائم کی گئیں تھیں ، جو سپورٹس کمپلیکس کے تعاون سے قائم کی گئیں تھی