ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور  زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔

انسداد دہشتگری عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، جس میں آج بھی ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔

دوران سماعت سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ،  آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔

بعد ازاں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer