بلاول بھٹو بلاول ہاؤس سے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہو گئے

 بلاول بھٹو بلاول ہاؤس سے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو بلاول ہاؤس سے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہو گئے۔ 

بلاول بھٹو کی ابھی تک کسی جماعت سے ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہے۔  پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان تاحال حکومت سازی کے لئے اتفاق نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں سے تاحال ہوئی رابطہ نہیں ہوا۔   کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہ رکھنے والے آزاد امیدواروں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 127 میں ہونے والی دھاندلی پر پیپلز پارٹی کو شدید تشویش ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے بنائی گئی الیکشن پیٹیشن  میں این اے 127 میں ہی  60ووٹرز نے بلاول بھٹو کو ووٹ ڈالنے کے لئے سرچ کیا۔ بلاول بھٹو کو لاہور میں صرف تضحیک کا نشانہ بنانے کے لئے ایسا کیا گیا۔ پارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔چوہدری شجاعت سے فی الحال فوری طور پر ملاقات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔