عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

 لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور عظمی خان بھی پیش ہوئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 22 فروری تک توسیع کر دی۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو بھی تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer