ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور بار کے الیکشن 11 فروری کو کرانے  کا فیصلہ  

elections
کیپشن: elections
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب بار کونسل کا  لاہور بار کے الیکشن 11 فروری کو لاہور ہائیکورٹ میں کرانے  کا فیصلہ  پھرتبدیل  کردیا  گیا ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری سے  لاہور بار کے الیکشن 11 فروری کے بجائے اب 18 فروری کو ہوں گے ، تمام فریقین ، سٹیک ہولڈر  زکی رضامندی سے لاہور بار کے الیکشن 18 فروری تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 ذرائع کےمطابق لاہور بار کا الیکشن بائیو میٹرک لسٹ کے مطابق  18 فروری کو  ایوان عدل میں  ہو گا،  پنجاب بار نے 18 فروری تک سابق صدر لاہور بار ملک محمد ارشد کو عبوری صدر کے اختیارات دےدیئے ہیں،ملک محمد ارشد  18 فروری  تک لاہور بار کے روزمرہ کے امور چلائیں گے۔