پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل فروخت کرنیوالے دھر لیئے

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت تیل فروخت کرنیوالے دھر لیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بائیو ڈیزل کے نام پر استعمال شدہ تیل دوبارہ فروخت کرنے والا گینگ پکڑ لیا، قبضہ سے بھاری مقدار میں استعمال شدہ مضر صحت آئل برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اشیاء کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلانے کی ہدایت کی ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے کارروائی کے دوران لاہور سے 4 ہزار کلو آلائشوں سے تیار کردہ 6 ہزار 6 سو کلو استعمال شدہ مضر صحت آئل برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بائیو ڈیزل کے نام پر استعمال شدہ تیل دوبارہ فروخت کرنے والا گینگ پکڑ لیا ہے، راولپنڈی سے 6 ہزار 9 سو 54 لٹر استعمال شدہ تیل ضبط کر کے مقدمہ درج اور 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اعجاز فیٹ رینڈنگ یونٹ کو نکلے تیل کی فروخت کے ریکارڈ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر سیل کیا گیا،۔

شیخ عبدالقادر اینڈ سنز اور عابد آئل ڈیلر راولپنڈی کو بھی استعمال شدہ تیل فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا، افضل بائیو ڈیزل اور بائیو سپیڈ کولیکشن سنٹر بہاولپور کی پروڈکشن تادم اصلاح بند کر دی گئی ہے۔