ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی

زینب قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) زینب قتل کیس کی سماعت آج کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی۔ ملزم عمران علی کو دوران سماعت مقدمہ کی نقل بھی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قصور واقعہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ ننھی زینب کا ملزم عمران علی پولیس کی حراست میں ہے۔ کیس کی سماعت آج  کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی، کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کے جج سجاد احمد زینب قتل کیس کی سماعت کیلئے کوٹ لکھپت جیل روانہ ہو گئےہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے اور سیکیورٹی کے پیش نظر ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم دیا تھا۔ پراسیکیوشن نے زینب قتل کیس کا مکمل چالان بھی عدالت میں جمع کرا دیا تھا۔