ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

وکیل رانا مدثر  کے مطابق پی ٹی آئی  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پِتےکی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم اب طبیعت میں بہتری کے بعد  انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس15 روز میں آئے گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔