سٹی 42 : پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہوریوں کو بسنت کی خوش خبری سنادی۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری سے لاہور میں 25 سال بعد تاریخی ثقافتی میلہ بسنت بحال ہوگیا۔ بسنت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ بسنت آرڈیننس 2025 پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پتنگ فروش اور ڈور رجسٹر اور کیو آر کوڈ کے تحت ہوں گے۔ غیر قانونی پتنگ بازی اور خطرناک ڈور کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بسنت عوام کی تہذیبی روایت ہے، محفوظ انعقاد اجتماعی ذمہ داری قرار دی گئی ہے۔