ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرکےداخلی راستوں پرسخت حفاظتی انتظامات، 21 اشتہاری ملزم گرفتار

شہرکےداخلی راستوں پرسخت حفاظتی انتظامات، 21 اشتہاری ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امن و امان کی فضابرقراررکھنےکیلئے شہرکےداخلی راستوں پرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، لاہور پولیس کی جانب سے شہرداخلی 11 ناکوں پرسخت چیکنگ کا عمل جاری ہے، 24کھنٹوں کےدوران شہرمیں داخل ہونیوالی1488مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 10ہزار519مشتبہ افرادکی تلاشی عمل میں لائی گئی۔ 

ای پولیس ایپ کی مدد سے مشکوک افراد کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ اس دوران اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ دورانِ تلاشی رائفل، 30 گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ 

مختلف مقدمات میں مطلوب6اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے، جبکہ پڑتال ریکارڈ پر 9 عدالتی مفروران، 4 عادی مجرمان بھی حراست میں لئے گئے۔ مجموعی طور پر 21 افراد قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیے گئے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔