ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےسموگ کے تدارک کے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس گاڑیاں سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا اور ہدایت کی کہ محکمہ ماحولیات گاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں رپورٹ پیش کرئے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ شوگر ملز میں ٹریٹمنٹ پلانٹس اپ ڈیٹ کی بھی رپورٹ بھی شامل کی جائے۔ تحریری حکم میں عدالت نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ واسا کو پانی کے چارجز کیلئے متعلقہ رولز کے تحت نوٹسز جاری کرنے چاہئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ناصر باغ میں جاری تعمیراتی کام کے دوران کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے درختوں کی منتقلی سے متعلق اپنی جامع پالیسی وضح کرے، اب درخواستوں پر دوبارہ سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔