ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار

11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والا وین ڈرائیور گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لیاقت آباد کے علاقے میں 11 سالہ بچی کو ہراساں اور تنگ کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او لیاقت آباد نے ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد بازار میں اوباش کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔

اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق بچی وین میں اسکول سے لیاقت آباد گھر واپس آ رہی تھی، اوباش نے وین میں بچی سے چھیڑ چھاڑ اور تنگ کرنا شروع کر دیا۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

بروقت کاروائی پر ایس پی شہربانو نقوی نے ایس ایچ او محسن شہزاد اور ٹیم کو شاباش دی۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق بچوں کو ہراساں اور تنگ کرنا زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer