ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپر سوات: چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس کو حادثہ، 2 جاں بحق، 12 زخمی

اپر سوات: چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس کو حادثہ، 2 جاں بحق، 12 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر خطاب یوسفزئی: اپر سوات کے علاقے چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے میں متعدد افراد جانی و مالی نقصان کا شکار ہو گئے.

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1122 ایمبولینس کے ذریعے زاکر خان شہید ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا, زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس اور ریسکیو حکام حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔