ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور، رہائی کا حکم

منشیات کے مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور، رہائی کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں نو سال قید کی سزا پانے والے ملزم محمد ادریس کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں قانونی نقائص موجود تھے جن کی بنا پر سزا کو برقرار رکھنا ممکن نہیں۔
 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ کیس کے ریکارڈ اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔ ٹرائل کورٹ نے سال 2023 میں ملزم محمد ادریس کو نو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کے خلاف تھانہ چک جھمرہ فیصل آباد میں 1430 گرام منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج تھا، جس کی بنیاد پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ملزم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف مقدمہ جھوٹا اور حقائق کے برخلاف ہے، جبکہ استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری اور فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer