احمد منصور :آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان نےسوّار محمد حسین شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلح افواج نے پانے پیغام میں کہا کہ سوّار محمد حسین شہید نے 1971 کی جنگ میں ظفر وال ۔ شکر گڑھ سیکٹر میں غیر معمولی بہادری دکھائی،شہید نے دشمن کی پیش قدمی کرتی بکتر بند گاڑیوں کو درست نشانہ لگانے کی رہنمائی کی،شہید کی رہنمائی سے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے اور معرکے کا رخ بدل گیا۔
دشمن کی فائرنگ کے دوران سوّار محمد حسین نے جامِ شہادت نوش کیا،سوّار محمد حسین شہید کی قربانی جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی مثال ہے،شہید کا جذبہ آج بھی افواجِ پاکستان کے جوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ قوم بہادر فرزندِ پاکستان کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے،افواجِ پاکستان شہدا کی قربانیوں کو سلام اور ان کے عزائم کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔