سروسز ہسپتال کا عملہ سراپا احتجاج

Services hospital
کیپشن: Services hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سروسز ہسپتال کا صفائی عملہ 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ۔
سروسز  ہسپتال کے صفائی کی مد میں پونے 5 کروڑ روپے واجب الادا  ہیں ۔ سینٹری ورکرز نے  ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود کے خلاف نعرے لگائے ۔ ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ  ڈائریکٹر فنانس بل کلیئر کرنے کے پیسے مانگتے ہیں ۔احتجاجن ورکرز نے کوڑا کرکٹ ڈائریکٹر فنانس کے دفتر میں پھینک دیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کی بار بار ہدایت کے باوجود ڈائریکٹر فنانس  واجبات کلیئر کرنے سے انکاری ہیں ۔ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ  کرسمس آگئی لیکن تنخواہ نہیں دی جارہی، متعدد بار شکایت کی کوئی نوٹس نہیں لیتا ۔  تنخواہ کے واجبات نہ دینے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھی تحریری شکایات پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔