نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی فنڈنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت

Significant progress in funding New Pakistan Apartments
کیپشن: Naya Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی فنڈنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت، ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے مابین معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔
 ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑاور گروپ ہیڈ بینک آف پنجاب عمر اقبال شیخ نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاﺅسنگ قدیر احمدباجوہ، ڈائریکٹر فنانس محمد اختر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت الاٹی کو بینکوں سے فنانسنگ میں سہولت ملے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ معاہدے سے تعمیراتی لاگت بڑھنے کے باوجود عام شہریوں پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا، ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر بروقت مکمل کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer