ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آئی جی کا بڑا حکم

Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
 آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں پتنگ اور دھاتی ڈور کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا جائے،پولیس افسران خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ، رات کے وقت چھاپے مارے جائیں،تفریح کے نام پر شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی علاقے میں پتنگ بازی کی وجہ سے کوئی شہری زخمی یا جاں بحق ہوا تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔