ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کو 50 ہزار روپے جرمانہ، مگر کیوں؟

Bilawal Bhutto Zardari
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو و دیگر جیالوں کو کو جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔صوبائی وزیر سعید غنی، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کو  بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ الیکشن کمیشن نےنگہت اورکزئی کو وارننگ جاری کر دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer