ویب ڈیسک: ’فائنڈ این‘ اوپو کا پہلا فولڈنگ فون ہے، جسے 15 دسمبر کو کمپنی کے سالانہ ’اینول ڈے‘ کے موقعے پر پیش کیا جائے گا۔
کمپنی نے ٹوئٹر پر اپنے نئے فون کا ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں فون کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں چلتا البتہ خدو خال سے یہ سام سنگ کے زی فونز جیسا دکھتا ہے۔
This is the exquisitely engineered #OPPOFindN.
— OPPO (@oppo) December 9, 2021
Hold. Fold. Enjoy. Repeat.
Coming December 15. #OPPOINNODAY2021 pic.twitter.com/LVZKNgYiAv
اوپو کے سی ای او پیٹ لاؤ کا کہنا ہے کہ اوپو یقیناً فولڈنگ فونز کے شعبے میں دوسری کمپنیوں سے پیچھے رہا ہے لیکن وہ بہت تحقیق کے بعد دوسروں سے کہیں بہتر فون ریلیز کر رہے ہیں۔