قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

National Savings
کیپشن: National Savings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا، نئی  شرح منافع کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا۔

وزارت خزانہ نے قومی بچت سکیموں میں شرح منافع کے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا،بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد کردیا گیا، ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا۔

سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کردیا گیا، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد کردیا گیا۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.37 فیصد سے 10.98 فیصد کردیا گیا۔

اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے سبب بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے اس امید کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ منافع کی شرح میں اضافے کے بعد آئندہ آنے والے دنوں میں بچت سکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer