ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز  بنانے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام آگیا

video scandal
کیپشن: video scandal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز  بناکر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔

ملزمان کی جانب سے مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کر دی گئیں جبکہ معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور مرکزی ملزم سمیت دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اور  دونوں ملزمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بھائی ہیں، ملزمان کے لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز سے برآمد ویڈیوز فارنزک کیلئے بجھوا دی گئی ہیں اور  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل انتہائی افسوسناک ہے اور اس واقعے نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیاہے، ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزم کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer