ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سے 17افراد کی اجتماعی زیادتی کا انکشاف

خاتون سے 17افراد کی اجتماعی زیادتی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر دمکا میں قبائلی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ 17 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔بھا رتی خاتون نے سنسنی خیز انکشا ف میں بتا یا ہے کہ اس کے سا تھ 17 افرا د نے مل کر زیا دتی کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق 35 سالہ خاتون نے تھانہ مفصل میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ مقامی بازار سے واپس آرہی تھی کہ شام کے وقت کچھ ملزمان نے اسے روکا اور شوہر و بچوں کو یرغمال بناکر سنسان جگہ لے گئے ۔جہاں باری باری اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون نے مقدمے میں 1 شخص رام موہلی کو نامزد کیا ہے جبکہ 16 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

رام موہلی کا تعلق خاتون کے والدین کے گاؤں سے ہے۔ خاتون دھان کی فصل کی کٹائی میں مدد کے لیے اپنے والدین کے گھر بھی گئی تھی۔پولیس نے کیس درج کرکے خاتون کا طبی معائنہ کرایا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی اور تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer