ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسان حقوق کا عالمی دن

انسان حقوق کا عالمی دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین ) انسان حقوق کےعالمی دن کی مناسبت سےمنسٹری انسانی حقوق اقلیتی امور کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بچیوں نے بذریعہ خاکہ خواتین پرہونے والےمظالم اور قانون سازی سے متعلق آگاہی دی۔

 بیٹی کی پیدائش اورگھریلو ملازمہ پر تشدد، بچیوں کا جنسی استحصال ہو یا کم عمری کی شادی، ہمارے معاشرے کی عورت ان سب سے نبرآزما ہے۔

انہی عنوانوں کو موضوع بناکر الحمرا ہال میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر کالجز کی بچیوں نے خاکہ پیش کیا۔ جس کا مقصد خواتین پر ڈھائے جانے والے تمام مظالم کےخلاف آواز بلند کرنا اور اب تک کی جانے والی قانون سازی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں شامل بچیوں نےپاکستان سے اظہار محبت کے لیے ملی نغمے بھی پیش کئے۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم اور دیگر مہمانان گرامی نے بچیوں کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

Shazia Bashir

Content Writer