گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کے آ ڈٹ فیصلہ

گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کے آ ڈٹ فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پرکشش نمبروں کی 3سال کی نیلامیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، ڈی جی ایکسائز نے 2015کے آخری 3ماہ سے اب تک کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹیکس پنجاب اکرم اشرف گوندل نے  پرکشش نمبروں کی3سال کی نیلامیوں کاآڈٹ کروانےکافیصلہ کیا، ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ  نیلامیوں میں گزشتہ برسوں کی نسبت آمدن میں کمی ہوئی جس کے تحت آڈٹ کروانےکافیصلہ کیا گیا، 2015کےآخری 3ماہ سےاب تک کا تمام ریکارڈطلب کرلیاگیا ہے، ڈی جی ایکسائز  کا کہنا تھا کہ نیلامی میں رہ جانےوالےنمبروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

آڈٹ میں فروخت ہونیوالےنمبروں کی مقررہ قیمت اورنیلامی کابھی ریکارڈطلب کیاگیا نیلامیوں کےآڈٹ کیلئے خصوصی ٹیم مقررکردی گئی ہے،اس کےعلاوہ  پنجاب بھرکی موٹربرانچزکےبھی آڈٹ کافیصلہ کیا گیا ہے، ڈی جی ایکسائز  کا مزید کہنا تھا کہ ٹوکن ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن اوردیگرآمدن کاجائزہ لیاجائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer