سازشیں کرنے والے صرف سازشیں کرتے رہیں گے: خواجہ سعد رفیق

سازشیں کرنے والے صرف سازشیں کرتے رہیں گے: خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(سٹی42) خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں سیاستدان سیاسی لڑائیاں خود لڑیں، کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ کیپٹن مبین شہید نے ملک کیلئے جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے چار بار آمروں کو باہر نکالا اور جمہوریت سے محبت مثال قائم کی ۔

کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے گرما گرم تقریر کی۔ کہتے ہیں تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آئے گی۔ دھرنا کلچر سے ملک کو نقصان ہوتا ہے ۔ مفاد پرست اس با ت کو نہیں سمجھتے۔ ایسے حالات پیدا نہ کریں ورنہ انہیں خود بھگتنا پڑے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ عوام کو نقصان پہنچاؤ۔ مریضوں کا راستہ روکو او بچوں کو سکول نہ جانے دو۔ انکا مزید کہنا تھا کہ استعفے صرف لوٹے دیتے ہیں ان سے ہمیں کوئی ڈر نہیں ۔ نظریاتی لوگوں سے پارٹی چلتی ہے اور وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔

جلسے سے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور مشیر وزیراعلی خواجہ احمد حسان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا سازشیں کرنے والے صرف سازشیں کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی جاری رکھے گی۔ عوام جانتی ہے کہ کون خادم ہے اور کون لٹیرا۔

لیگی رہنماوں نے اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد عمران خان کو دھاندلی یاد آ ئی۔ سیاستدانوں کو تاریخ سے سیکھنا ہو گا۔ سینیٹ میں انکی اکثریت نہیں۔ حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم سینیٹ میں ہونی ہے۔ الیکشن میں تاخیرکی ذمہ دارپیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ہو گی۔

مزید دیکھئے: