پاکستان اور چین کے دوست، دشمن مشترکہ ہیں: شہباز شریف

پاکستان اور چین کے دوست، دشمن مشترکہ ہیں: شہباز شریف
کیپشن: City42 - CM Punjab Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کے باعث پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، موجودہ حکومت نے انتہائی کم عرصے میں توانائی کے منصوبے مکمل کر کے لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے، پاکستان اور چین کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وزیر وانگ یاجن کی سر براہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نےملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک، مسلم لیگ نون اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماڈل ٹائون میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران مسٹروانگ یاجن نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تعطیل کے باوجود شہباز شریف نے سرکاری فرائض کا آغاز صبح ہی کر دیا۔ وانگ یاجن نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کا پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے۔ منصوبے میں بعض سیاسی عناصر کی جانب سے بلا جواز رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تاہم اب منصوبہ دوبارہ شروع ہونے پر ضائع ہونے والے قیمتی وقت کا ازالہ انتھک محنت سے اسے مکمل کر کے کیا جائے گا۔