ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سے پارٹی  وکلا کی ملاقات کا دن ہ 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے

 عمران خان سے پارٹی  وکلا کی ملاقات کا دن ہ 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کل منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی  وکلا کی ملاقات کا دن ہے ، 6 ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو بھجوا دی  ہے۔

   بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں  کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،سلمان اکرم راجہ،عبدالسلام آغا کے نام شامل ہیں، سردار مصروف خان ،زاہد بشیرڈار اور سردار عادل نوار کا نام بھی ملاقات کی فہرست میں شامل ہے ۔

 ملاقات کی فہرست میں شامل وکلا کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشرا بی بی کی فیملی کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔