سٹی 42:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹ سابق وزیر اعظم عمران خان کا ویژن تھا اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نئے انتظامی یونٹ کو عوامی مینڈیٹ اور آئینی طریقے سے بنانے کی حمایت کرینگے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ نئے انتظامی یونٹ بننے چاہئے،اس سے گورننس میں بہتری آئے گی لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ عوامی منتخب حکومت ہو اور وہ یہ کام کرے ۔
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ایک انتظامی یونٹ پر 1 اشاریہ 52 ٹریلین روپے کی ضرورت ہے تاہم اگر آپ 20نئے انتظامی یونٹ پر 30 ٹریلین کا ایکسپینڈچر ہےجبکہ ٹوٹل بجٹ ایک اشاریہ 4 ٹریلین ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل مختلف مراحل میں کرنے کی ضرورت ہے لیکن کسی استحصال نہ ہو۔