ارشاد قریشی:راولپنڈی میں آٹے کی ترسیل معطل ہونے پر نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے تندور بند کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ صدر نانبائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے مہنگا آٹا خرید کر سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا ۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نان بائیوں کے دئیے جانے والے آٹے کی ترسیل معطل کر دی گئی ، پچھلے دو ہفتے سے راولپنڈی کے نام بھائیوں کو دئیے جانے والے آٹے کے ڈپو بند کردیئےگئے ہیں۔آٹے کے ڈپو بند کرنے کی ڈی سی آفس کی جانب سے کوئی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے، نان بائی سستا آٹا نہ ملنے کے باعث مارکیٹ سے سستا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
صدر نانبائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے موقف اپنایا کہ مارکیٹ سے مہنگا آٹا خرید کر سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا ، راولپنڈی کے 4600 نان بائیوں میں سے محض 200 نان بائیوں کو سرکاری آٹا مل رہا تھا جو بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سستا سرکاری آٹا باہر فروخت کیا جارہا ہے ، آٹے کی فوری ترسیل ممکن نہ ہوئی تو 14اگست کے بعد شہر بھر کے تندور بند کر دیں گے ۔