ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں مشترکہ زمینوں کی تقسیم آسان بنانے کے لیے نیا طریقہ کار جاری

پنجاب میں مشترکہ زمینوں کی تقسیم آسان بنانے کے لیے نیا طریقہ کار جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب میں مشترکہ زمینوں کی تقسیم کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نئے طریقہ کار کے تحت مشترکہ زمین کی آسان اور مؤثر تقسیم کے لیے مختلف ہولڈنگز کو پہلے یکجا کرنے کی اجازت ہوگی۔ زمینوں کو یکجا کرنے کے لیے متعلقہ سب ڈویژن کے کلکٹر کو درخواست دی جا سکے گی، جسے کلکٹر فوری طور پر متعلقہ سرکل ریونیو افسر کو بھجوائے گا۔

مجوزہ طور پر یکجا کی جانے والی ہر ہولڈنگ میں کم از کم 25 فیصد زمین مالکان کی رضامندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ مالکان کی رضامندی حاصل کرنے کی ذمہ داری سرکل ریونیو افسر کو سونپی گئی ہے، جو ریونیو فیلڈ اسٹاف، نمبردار یا دیگر قابل اعتماد ذرائع کے ذریعے رضامندی حاصل کرے گا۔

سرکل ریونیو افسر درخواست موصول ہونے کے 15 روز کے اندر اپنی سفارشات تیار کرکے سب ڈویژن کے کلکٹر کو بھجوائے گا۔ سب ڈویژن کا کلکٹر سفارشات موصول ہونے کے 7 روز کے اندر معاملہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ارسال کرے گا۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر کو بھی سفارشات موصول ہونے کے 7 روز کے اندر فیصلہ کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر مجوزہ ہولڈنگز کو یکجا کرنے کی منظوری دینے، ان کی تعداد میں تبدیلی کرنے یا درخواست مسترد کرنے کا اختیار رکھے گا۔

منظوری کے بعد متعلقہ ریونیو افسر یکجا کی گئی زمین کی باقاعدہ تقسیم کا عمل شروع کرے گا۔ ضلعی کلکٹر کے فیصلے تک مختلف مراحل مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 29 روز کی مدت مقرر کی گئی ہے۔

نئے طریقہ کار کا بنیادی مقصد مشترکہ زمین کو پہلے یکجا کرکے مالکان کے درمیان تقسیم کے عمل کو آسان، تیز اور مؤثر بنانا ہے۔