طلحہ اشرف:ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں صارفین کو مہنگے داموں گیس فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 370 سے 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سرکاری نرخ 254 روپے فی کلو مقرر ہے۔ اس طرح مختلف علاقوں میں صارفین کو سرکاری قیمت کے مقابلے میں کہیں زیادہ رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی مقررہ قیمت پر دستیاب نہیں، جس سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے ایل پی جی کی قیمتوں کی فوری نگرانی کریں اور مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائیں۔