سٹی 42: مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو گن مینوں سمیت یرغمال بنایا پھر اغوا کرلیا
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اے سی زیارت کے ڈرائیور اور گن مینوں کو بحفاظت چھوڑ دیا جبکہ اے سی افضل باقی کو سیاحتی مقام زیزری سے جوان بیٹے سمیت اغواء کرلیا،مسلح افراد نے اے سی زیارت کے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ زیارت کے سیاحتی مقام پر پیش آیا جہاں اے سی افضل باقی اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے