ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی6بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں 

مستونگ: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی6بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عیسیٰ ترین)مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

 ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔

 حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے  دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 یاد رہے چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔