ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کپڑے دھونے والی خاتون  کومگرمچھ گھسیٹ کر پانی میں لے گیا

 کپڑے دھونے والی خاتون  کومگرمچھ گھسیٹ کر پانی میں لے گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سکھر کی نارا کینال ، آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ, مگرمچھ خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا.

تفصیلات کےمطابق سکھر میں نارا کینال ، آرڈی 115 پر خوفناک واقعہ پیش آیا، نارا کینال پر خاتون کپڑے دھورہی تھی اچانک مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوگئی، خوفناک حملے میں خاتون نے مدد کے لئے پکار تو شوہر فوراً مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا۔

مگر مچھ خاتون کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا جس پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا دی اور بیوی کو مگر مچھ سے آزاد کروایا۔

پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں خاتون کی ٹانگ پر زخم آئے ہیں، جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔