ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد،ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،مصطفی چوہدری سمیت دیگر شریک تھے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، ملاقات میں نگراں وزیراعظم و نگراں  وزیراعلی بلوچستان  کے ناموں پر بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے صادق سنجرانی کا نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے تجویز ہے۔