میڈیسن کمپنی کے دفتر میں دھماکہ: سابق ایم پی اے کا بیٹا جاں بحق  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما میجر سرور کے اکلوتے بیٹے میجر عدنان سرور جاں بحق ،عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عدنان سرور جھنگ اپنے دفتر موجود تھے کمرہ میں دھماکہ ہوا۔ 

صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کا جائے حادثہ کا دورہ، ڈی پی او ملک کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کےلئے مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔ 

1122 عملہ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، کالر کی اطلاع کے مطابق گھر میں میڈیسن کی ڈسٹری بیوشن کمپنی تھی  آفس میں نامعلوم وجہ سے دھماکہ کے باعث آگ لگ گئی اور ایک شخص جھلس گیا۔