آئی سی سی ورلڈ کپ: پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹ آن لائن کب ملیں  گے، تفصیل آ گئی

ICC Men's One Day world cup, Pakistan India Match, City42, Online Tickets, Ahmad Abad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ورلڈ کپ کا شیڈول فائنل ہوتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن سیل کی تاریخیں بھی بتا دی گئیں۔

بھارت مین 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ ایونٹ کے  ایونٹ کے سب سے بڑے بلکہ تگڑے پاک بھارت مقابلے کی ٹکٹیں تین ستمبر سے ملنا شروع ہوں گی ۔

 آئی سی سی کی طرف سے  ورلڈکپ کو ری شیڈول کرنے کے بعد ٹکٹیں ملنے کی تاریخیں بھی سامنے آ گئیں ۔ پانچ اکتوبر سے شروع ہونیوالے ورلڈ کپ کی مرحلہ وار ٹکٹیں 25 اگست سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔ پہلے راؤنڈ میں بھارت کی ٹیم شریک نہیں ہے۔

بھارت کے میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک آن لائن ملیں گی ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈولڈ میچ کی ٹکٹیں 3 ستمبر سے فروخت ہوں گی۔