ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پولیس اہلکار کو یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے، شہباز گل پولیس اہلکاروں کے ساتھ چلتے ہوئے گاڑی میں جاکر بیٹھے۔سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی رہنما کے اترنے کے بعد ڈرائیور کو گاڑی آرام سے سائیڈ پر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سکیورٹی اہلکار شہباز گل کو گاڑی سے باہر آنے کا اشارہ کر رہے ہیں،اور پی ٹی آئی رہنما کے باہر نہ آنے پر گاڑی کا شیشہ توڑا گیا۔
#BreakingNews: CCTV video of arrest of #shahbazgill released. No torture or manhandling. pic.twitter.com/uDiFUpItqd
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) August 9, 2022
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔