ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ چارلیز تھیوران نے عالیشان بنگلہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا

 اداکارہ چارلیز تھیوران نے عالیشان بنگلہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فلم چارلیزاینجلز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ  چارلائز تھیوران نے ویسٹ ہالی وڈ میں عالیشان بنگلہ بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ چارلیز تھیوران کے  لاس اینجلس کے پوش علاقے  میں واقع ایک منزلہ اسپینش اسٹائل کے بنگلے کی قیمت 1.89 ملین ڈالر ہے۔1925 میں تعمیر کردہ بنگلے کا کل رقبہ 2 ہزار اسکوئیر فٹ  ہے عمارت میں  اوپن لونگ روم اور کچن کے ساتھ اونچی چھتیں اور قدآدم کھڑکیاں ہیں۔ جبکہ  فرنچ ڈورز ،سکائی لائٹس اور چار بیڈ روم کے ساتھ ایک بڑا ہال وے ہے مہمانوں کے لئے ایک علیحدہ سوئٹ روم ہے ۔  جبکہ گھر میں ایک سوئمنگ پول اور اسٹوڈیو بھی شامل ہے۔ یادرہے چارلائز تھیوران نے یہ گھر پندرہ برس پہلے 2005   میں 1.84 ملین ڈالر کا خریدا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer