ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی نیب بھی متحرک، کرپشن کےالزام میں 207 ملکی و غیر ملکی گرفتار

سعودی نیب بھی متحرک، کرپشن کےالزام میں 207 ملکی و غیر ملکی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی نیب  نے کرپشن کے الزام میں 207 ملکی و غیر ملکیوں کو  گرفتار کرلیا,  ملزموں میں سعودی عرب کی 11 وزارتوں کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن ’نزاھہ‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کےالزام میں 207 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں کچھ مقامی اور بعض غیرملکی ہیں۔ ملزمان میں سعودی عرب کی 11 وزارتوں کے ملازمین بھی شامل ہیں جن پر انتظامی اور فوج داری نوعیت کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کے الزام میں پہلے سے گرفتار 461 ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔سعودی عرب کےانسداد بدعنوانی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں اور مختلف اداروں کے تعاون سے کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے ذی الحج کے دوران 878 دورے کیے اور 461 ملزمان سے کرپشن کے شبے میں پوچھ تاچھ شروع کی جب کہ 207 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ مقامی ملزمان میں وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈز، محکمہ صحت، انصاف، دیہی امور، ہاؤسنگ، ماحولیات، پانی اور زراعت، تعلیم، تجارت، ہیومن ریسورس، سماجی ترقی اور وزارت اطلاعات سے ملازمین بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر رشوت کی وصولی، عہدے کے ناجائز استعمال، اختیارات کا غیرقانونی استعمال، دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔