لاہور میں موسلادھار بارش، پورا شہر پانی پانی ہوگیا

لاہور میں موسلادھار بارش، پورا شہر پانی پانی ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا/ عثمان علیم ) صبح لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد لاہور کے مختلف علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، شہر کی مشہور ترین شاہراہ والٹن روڈ بھی تلاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔

آج صبح لاہور میں ہونے والی بارش نے حکومتی انتظامیہ کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی، شہر کی مشہور ترین شاہراہ والٹن روڈ سارا دن تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔ شہری سارا دن پانی میں روتے رہے کوئی موٹر سائیکل بند ہوجانے کی وجہ سے پریشان تو کوئی گاڑی کو دھکا لگا کر پانی میں سے نکالتا رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال برسات کے موسم میں بارش ہونے کے بعد اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے برسات کے موسم سے پہلے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے جاتے۔ محکمہ موسمیات کے نوٹس جاری کرنے کے باوجود بھی واسا کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات کی صفائی ستھرائی نہیں کی جارہی۔

ادھر بارش کے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن ریلوے ٹریک سے پانی نہ نکالا جاسکا۔ شہر میں ہونے والی بارش کے بعد ریلوے ٹریک پانی میں ڈوب چکا ہے۔ دن بھر جتنی بھی ٹرینیں یہاں سے گزری، انہیں گزرنے کے لیے سگنل کا انتظار کرنا پڑا۔ پانی کھڑا رہنے سے ٹرینیں سست روی کا شکار جبکہ مسافروں کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

بارش کے بعد کی صورتحال سے ثابت ہو گیا کہ کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں میں نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے اور اسی لیے ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دیتا ہے۔