(علی اکبر) پنجاب حکومت ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارگردکی سے مایوس ہو گئی، پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنے قانون میں ترمیم کرنے پر غور شروع کر دیا ۔
پنجاب حکومت نے ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے، مذہبی انتشار پھیلانے اور دیگر معاملات پر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے برابر پنجاب پولیس کو اختیار دینے کے لیے مسودہ قانون تیار کرنے شروع کر دیا ہے جس کے تمام پہلو کا جائزہ لیتے ہوئے مسودہ قانون کو کابینہ سے منظور کروا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا یے کہ قانون سازی کا مقصد سوشل میڈیا کے علط استعمال کی روک تھام ہے۔