(سٹی42)سابق صدر پاکستان محمدرفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں,نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے سابق صدرمحمدرفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں,عطااللہ تارڑ کے مطابق رضیہ رفیق تارڑ کا آج صبح ساڑھے 9 بجے انتقال ہوا ہے، انہوں نے احباب سے کورونا وباء کے باعث نمازجنازہ میں شرکت کے بجائے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےسابق صدر رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑکی وفات پر تعزیت کی، شہبازشریف کی پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ سےبھی دادی صاحبہ کے انتقال پر تعزیت کرتے مغفرت کی دعا کی، شہباز شریف کا کہناتھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
دوسری جانب مریم نواز ، سینیٹر پرویز رشید، راجہ ظفر الحق، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے۔اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔
واضح 2017ء میں سابق صدر رفیق تارڑ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پر ان کا جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن کیاگیا تھا،اس وقت کی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق صدر رفیق تارڑ کے دل کی شریانیں بند تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ناصرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا میں پہلی بار جدید میڈیکل سسٹم مائٹرل کلپ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس میں بغیر سرجری کے مریض کے دل کی شریانیں کھولی جاتی ہیں۔